ایران میں کورونا وائرس،پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کے لئے اہم ہدایت نامہ جاری

25  فروری‬‮  2020

تہران (آن لائن )ایران میں کورونا وائرس سے متعلق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔ تہران میں قائم پاکستانی سفارتخانہ کورونا وائرس پھیلنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس دیگر ممالک کی طرح ایران کے مختلف شہروں میں بھی پھیلنا شروع ہوگیا ہے جس کی علامات میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور دیگر شامل ہیں۔اس سلسلے میں حکومتِ ایران پاکستان کی حکومت سے رابطے میں ہے جبکہ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور مشہد اور زاہدان میں ذیلی مشن اپنی کمیونٹی ممبران، زائرین اور پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہیں۔ ایران کے طلبا ، ایران میں رہنے والے، سفر کرنے اور تعلیم حاصل کرنے والے تمام پاکستانی شہریوں خاص طور پر جو لوگ قم میں مقیم ہیں، انہیں انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کسی بھی صورتحال میں تہران میں سفارتخانے اور دیگر شہروں میں قائم مشن سے ان نمبروں پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایرانی حکام نے کورونا کے علاج کے لئے اسپتالوں کو نامزد کیا ہے اور ہر بڑے شہر میں وائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ تمام وہ افراد جن میں بخار، کھانسی، نزلہ یا وہ علامات جو کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری میں پائی جاتی ہے سے متاثر ہیں تو فوری ان اسپتالوں میں اپنا طبی معائنہ کرائیں جو کورونا وائرس سے ہونے والی بیماریوں کی جانچ کے لئے نامزد ہیں اور مقامی محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور ساتھ مکمل معلومات بھی شیئر کریں۔سفارتخانے کی جانب سے مزید اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سوشل میڈیا ہائپ سے گریز کریں اور ایسی کسی بھی مہم کا حصہ بننے سے گریز کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…