انتظامی، مالی،سیاسی طور پر با اختیارحکومت کی ضرورت ہے وفاقی حکومت نے کراچی کی بہتری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

23  فروری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیرپلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے اور کراچی کی بہتری کیلی یسپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرپلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں ایساقانون ہے جوآئین سے مطابقت نہیں رکھتا،

ایساقانون ہے جس کے تحت مقامی نمائندوں کے پاس اختیار نہیں اس لیے کراچی میں انتظامی، مالی،سیاسی طور پر با اختیارحکومت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے مقامی حکومت ناگزیر ہے اور ایسے نظام کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا۔اسد عمر نے بتایا کہ کراچی کی بہتری کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، آئینی پٹیشن وزیراعظم اور میری مدعیت میں داخل کر دی گئی ہے، آرٹیکل140اے کے تحت مقامی حکومت کانظام رائج کیاجائے،کراچی میں ایسانظام ہوکہ مقامی حکومت مالی اور سیاسی طورپر با اختیارہو۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، نیاپاکستان، نیاکراچی بنے بغیرممکن نہیں ہے، پی ٹی آئی کی ترجیح کراچی کی ترقی ہے ہماری صوبائی حکومت نہیں، مقامی حکومت بھی پی ٹی آئی کی نہیں مگروہ بے اختیارہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…