گالیاں دینے سے ملک نہیں چلتے، حکومتی فیصلے معیشت کے گلے کا پھندا بن گئے، شہباز شریف نے عمران خان کو بے حس قرار دیدیا

23  فروری‬‮  2020

لندن(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی کی قیمت قوم ادا کر رہی ہے، حکومتی فیصلے معیشت کے گلے کا پھندا بن گئے، صرف گالیاں دینے سے ملک نہیں چلتے۔ معیشت مر رہی ہے، عمران نیازی کی بے حسی عروج پر ہے۔ انہوں نے معاشی تباہی، مہنگائی اور بیروزگاری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی کی قیمت قوم اور ملک کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ آنکھیں کھولنا ہوں گی، غریب کا نہ کھوکھا بچا، نہ دکان، نہ فیکٹری نہ صنعت

اور نہ ہی چھابڑی۔انہوں نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا کہ گالیاں دینے سے ملک، صنعت، کاروبار، روزگار اور گھر نہیں چلتے، معیشت بچانے کے لئے فیصلہ قوم کو کرنا ہے، قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ، تیز ترین قرض، کم ترین شرح ترقی معیشت کی تباہی کی علامتیں ہیں۔ مہنگائی 14فیصد اور پالیسی ریٹ 13.25فیصد کر دینا ہی ملک دشمنی ہے، حکومتی فیصلے معیشت کے گلے کا پھندا بن گئے ہیں، معیشت مررہی ہے اور عمران نیازی کی بے حسی عروج پہ ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…