عمران خان کو کرکٹ کھیلنے اور حکومت چلانے میں فرق نظر آگیا،شہباز شریف حکومت کو گھر بھیجنے سے پہلے خوداپنے گھر تشریف لائیں، حافظ حسین احمد نے سلیکٹرز بارے حیران کن بات کر ڈالی

23  فروری‬‮  2020

جیکب آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو کرکٹ کھیلنے اور حکومت چلانے میں فرق نظر آگیا ہے اب انہیں حقائق کو تسلیم کرنا پڑ رہا ہے، ملک کا معاشی طور پر دیوالیہ نکل چکا ہے، سلیکٹرز کواب اپنی غلط سلیکشن پر غور کرنا ہوگا، شہباز شریف حکومت کو گھر بھیجنے سے پہلے خوداپنے گھر تشریف لائیں۔

ہفتہ کے روز جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب کرکٹ اور حکومت میں فرق نظر آرہا ہے آہستہ آہستہ ان کوتمام حقائق تسلیم کرنا پڑ رہے ہیں، کرکٹ میں سلیکشن اور میچ فکسنگ ہوتی ہے جس کا عمران نیازی کو کافی تجربہ ہے اور 2018ء کے انتخابات میں بھی سلیکشن اور میچ فکسنگ کی گئی مگر سیاست اور حکومت کی پیچ پر ایسی بدترین معاشی صورتحال میں بیٹنگ کرنا انہیں مشکل لگ رہا ہے اس لیے انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کرکٹ اور حکومت میں بڑا فرق ہے، گگلی مارکر اور امپائر کو ساتھ ملا کر کسی کو آؤٹ کرنا آسان ہے مگر پیچ پر آکر بیٹنگ کرنا مشکل ہے، عمران خان سمجھے تھے کہ امپائر کو ساتھ ملا کر وہ سب کو آؤٹ کریں گے اور میدان ان کا ہوگا مگر یہ اتنا آسان نہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے 18 ماہ میں مہنگائی، معیشت کی تباہی سے عوام کا جو حال ہوا ہے جس کا اعتراف حکومت خود کررہی ہے ایسے اعتراف کے بعد سلیکٹروں کو بھی سوچنا ہوگا کہ ان کی سلیکشن کتنی غلط ثابت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہہ رہے کہ وہ حکومت کو گھر بھیجیں گے تو وہ اس سلسلے میں ضرور جدوجہد کریں ہم ان کا ساتھ دیں گے لیکن عمران خان کو گھر بھیجنے سے پہلے پہلے وہ خود اپنے گھر پاکستان آجائیں کیوں کہ جب تک اپوزیشن لیڈر کا منصب خالی ہوگا، آصف زرداری جیل اور اسپتال میں ہونگے میاں نواز شریف اور شہباز شریف لندن میں ہونگے اور مریم نواز نے چپ کا روزہ رکھاہوگا ہو تو عمران خان اور اس کی پارٹی اپنی غلطیوں کی وجہ سے گھر جائیں تو جائیں مگر اپوزیشن کے اس سے منتشر رہنے سے ان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا،

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مارچ میں تحریک چلانے کا تو کہا ہے مگر سال کا نہیں بتایا بلاول بھٹو زرداری نے جنوری اور شہباز شریف نے نومبر میں تحریک چلانے کی بات کی تھی یہ دونوں مہینے تو گذر چکے ہیں اپوزیشن کی دونوں جماعتوں کی مصلحت اور مصالحت کا انجام تو ہم نے دیکھ لیا ہے وہ مارچ میں کیسے مارچ کریں گے اس کا تو ابھی تک تو انہوں نے کوئی روڈ میپ بھی نہیں دیا، اپوزیشن جماعتوں کو مارچ سے پہلے اپنی پوزیشن کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے تحریک کا اعلان کیا تو جے یو آئی انہیں کبھی مایوس نہیں کرے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…