فواد چوہدری نے سپیکر کو خط لکھ کر جمہوریت کے تابوت میں آخری کھیل ٹھونک دی، ن لیگ کا شدید ردعمل

22  فروری‬‮  2020

حیدرآباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی کونسل کے رکن جمال عارف سہروردی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اسپیکر کو لکھے گئے خط کو جمہوریت کے طابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے مترادف قرار دیا انہوں نے کہا پاکستان کا ہر شہری چشم دید گواہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنے بڑے بھائی پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی مسلسل طبیعت علیل ہونے کی وجہ سے لندن میں مقیم ہیں 24 فروری کو نواز شریف کا آپریشن ہے وہ نواز شریف کی تیمار داری میں مصروف ہیں

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قیادت میں ارکان پالیمنٹ مثبت کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف صحتیابی کے بعد وطن واپس آئینگے اور شہباز شریف بھی وطن واپس آئینگے انہوں نے چوہدری فواد کو یاد دلایا کہ پی ٹی آئی کے اراکین نے نواز شریف کے دور حکومت میں پارلیمنٹ میں ایک سال تک قدم نہیں رکھا اور مراعات لیتے رہے اس وقت یہ کہاں تھا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کورٹ کی ہدایت پر لندن گئے ہیں کسی فرد کی ضمانت کا کوئی جواز نہیں ہے۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جھوٹے وزیر اعظم پارلیمان میں جواب دینے نہیں آرہے ہیں جبکہ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے پارلیمنٹ میں شرکت کرینگے انہوں نے کہا ملک میں موجودہ معاشی حالات حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے مہنگائی بھی چوری بھی اور اوپر سے سینہ زوری بھی انہوں نے کہا کہ ایک بیمار والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے مریم نواز کو لندن نہ بھیجنا حکومت کا دیوالیہ پن کا ثبوت ہے جبکہ مریم نواز عدالتوں سے ضمانت پر ہیں ان کی سزا بھی معطل ہے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سراسر ظلم و زیادتی ہے فوری طور پر ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے نیب کی جانب سے بددیانتی پر مبنی ریفرنس کے ذریعے مریم کو سزا دی گئی جوکہ انسانیت کی توہین ہے جبکہ مریم نواز کبھی بھی کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہی ہیں جو لوگ اپوزیشن لیڈر کو بدلنے کی باتیں کررہے ہیں وہ پہلے موجودہ وزیر اعظم کو بدلیں جوکہ ملک میں پانچ ہزار گنا مہنگائی کا ذمہ دار ہے عوام ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں نواز شریف عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے کیونکہ نواز شریف میڈن پاکستان ہے اور وہ پاکستان کی عوام سے بہت محبت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…