پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنانے والے جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے درخواست دائر

22  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنانے والے جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔ ہفتہ کو دائر درخو است میں کہاکہ حکومت اپنے اعلان کے مطابق جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرے۔

کراچی کی تین این جی اوز نےوکیل مظہر الحق ہاشمی کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن،سیکرٹری قانون و انصاف اور پیمرا درخواست میں فریق ہیں ، درخواست میں کہاگیاکہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ نے پرویز مشرف کے خلاف فیصلے میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔درخواست میں کہاگیاکہ 20 جنوری کو وفاقی حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا، سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کی۔درخواست میں کہاگیاکہ وفاقی حکومت اپنے بیان کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے میں ناکام رہی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ رٹ پٹیشن کے فیصلے تک چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو کام سے روکا جائے، مفاد عامہ کے تحت حکومت کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کرنے کا حکم دیا جائے ۔درخواست میں کہاگیاکہ پرویز مشرف غداری کیس میں پیرا 65،66،67 کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…