عروسی ملبوسات تیار کرنے والے ڈیزائنر بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

21  فروری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس آمدن میں اضافہ اور زائد آمدن والے شعبہ جات کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے بیش قیمت عروسی ملبوسات تیار کرنے والے ڈیزائنرز کو بھی نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق بیش قیمت عروسی ملبوسات تیار کرنے والے معروف ڈیزائنرز بھاری مالیت کی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں اور بھاری آمدن کے باوجود حکومت کو کسی قسم کا ٹیکس ادا نہیں کررہے۔اس ضمن میں ٹیکس نیٹ میں اضافے اور قابل ٹیکس افراد سے ٹیکس وصولی کیلئے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو،یونٹ 7زونiiریجنل ٹیکس آفس کراچی iiسے 24ڈیزائنرز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جن ڈیزائنرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں سے بعض کا شمار شہر کے معروف ڈریس ڈیزائنرز میں کیا جاتا ہے جن کے عروسی ملبوسات کی قیمت لاکھوں روپے میں ہوتی ہے۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ عروسی ملبوسات کے لاکھوں روپے وصول کرنے والے ان ڈیزائنرز کے انکم ٹیکس ریٹرن انتہائی حیرت انگیز ہیں اور بیشتر ڈیزائنرز لاکھوں روپے کی آمدن کے باوجود انتہائی کم ٹیکس ادا کررہے ہیں۔ایسے ڈیزائنرز کی آمدن ان کے ادا کیے جانے والے ٹیکس سے کسی قسم کی مطابقت نہیں رکھتے۔ایف بی آر کے مطابق ٹیکس نیٹ میں نئے ٹیکس دہندگان کی شمولیت کیلئے کارروائی جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…