کیماڑی میںزہریلی گیس کس وجہ سے پھیلی؟امریکی ماہر نے بڑا دعویٰ کردیا

20  فروری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کیماڑی میں پھیلنے والی زہریلی گیس کی وجوہات کا چار روز گزرجانے کے باوجود بھی حتمی طور پر علم نہیں ہوسکا ہے ۔اس ضمن میں اوہائیو کی ریسرچ لیبارٹری کے علم سمیات کے ماہر ڈاکٹر شکیل احمد صغیرنے کہاکہ کیماڑی میں ہلاکتوں کی وجہ بے قابو فیومگیشن ہوسکتی ہے۔

جس کی وجہ سے زہریلی گیس نشیبی علاقوں میں پھیلی۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر پھیلے ایک آڈیو پیغام میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کراچی پورٹ کے بین الاقوامی کنٹینر ٹرمینل پر فیومگیشن کی گئی تھی جو گیس کے مبینہ لیکیج کی وجہ ہوسکتی جس نے کئی افراد کی جان لی۔پیغام میں دعوی کیا گیا کہ فیومگیشن کرنے والوں نے میتھائل برومائیڈ (CH3Br) گیس کا استعمال کرکے متعدد مغربی ممالک سے درآمد کیے گئے استعمال شدہ کپڑوں سے جراثیم مارنے کی کوشش کی تھی۔یہ عمل نجی ٹھیکیدار کی جانب سے کیا گیا جو متعلقہ حکومتی محکموں کی زیر نگرانی ہیں۔آڈیو پیغام میں دعوی کیا گیا کہ زیادہ تر فیومگیشن کو کنٹینر کے اندر کیا جاتا ہے جس سے یہ باہر نہیں آتی تاہم اس مرتبہ یہ کھلی فضا میں کی گئی جس کی وجہ سے گیس لیک ہوئی۔اس حوالے سے اوہائیو کی ریسرچ لیبارٹری کے علم سمیات کے ماہر ڈاکٹر شکیل احمد صغیرنے کہاکہ کیماڑی میں ہلاکتوں کی وجہ بے قابو فیومگیشن ہوسکتی ہے، جس کی وجہ سے زہریلی گیس نشیبی علاقوں میں پھیلی۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں 16 فروری کو مبینہ طور پر پراسرار گیس کے پھیلنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 400 سے زائدافرادمتاثرہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…