کبڈی ورلڈکپ جیتنے والے عرفان جٹ مبارکباد کے مستحق لیکن کیا انہیں بھی وزیر اعظم بنادیا جائے؟ عمران خان پر شدید تنقید

20  فروری‬‮  2020

لاہور(آن لائن ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان کی وزارت عظمیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈکپ جیتنے والے عرفان جٹ مبارکباد کے مستحق ہیں لیکن کیا انہیں بھی وزیر اعظم بنادیا جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امیر جماعت اسلامی نے 20 فروری سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ قوم کے پاس جماعت اسلامی کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں، جو لوگ موجودہ حکمرانوں کو ووٹ دینا ثواب سمجھتے تھے، اب وہ انہیں عذاب سمجھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صرف حکومت پر سرمایہ کاری کرنے والے پیاروں کو نوازا جارہا ہے، قوم نے باری باری سب پارٹیوں کو آ زما لیا، اب ایک ہی آپشن جماعت اسلامی ہے۔ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ اور معاشی پالیسی ناکا م ہو چکی ہے معاشی بدحالی کے خلاف چترال سے لے کر کراچی تک پوری قوم کواکٹھا کریں گے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وقت آنے پر اسی حکومت کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ ملک میں اصل اپوزیشن جماعت اسلامی ہے۔ موجودہ حکومت کے مسائل کا حل نہیں ہے گلی، کوچوں اور شہروں میں احتجاج کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…