دورہ بھارت سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پراقتصادی بم گرادیا، امریکہ نے بھارت کو ترجیحاتی ممالک کی فہرست سے باہرنکال دیا بھارت کونسی مراعات سے بے دخل ہو گیا ؟ مودی سرکار پر غشی کے دورے طاری

18  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل بھارت پر اقتصادی بم گرا دیا گیا ۔ بھارت کو ترجیحاتی ممالک کی فہرست سے نکال دیا ۔امریکا افغانستان معاملات میں بھارت کا کردار ادا کروانا چاہتا ہے جبکہ بھارت ایسے کسی قسم کے تعاون سے مکمل انکاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے ویڈیو میں یہ کہا ہے کہ امریکا نے بھارت کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس کے پیچھے وجہ بھارت نے امریکا کی بات نہ ماننے ہے ۔ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت افغانستان معاملات میں اپنا کردار ادا کرے جبکہ بھارت امریکا کی ایسے کسی کام میں مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد امریکہ کی جانب سے بھارت کو دی گئی تمام رعایتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے ختم کر دی ہیں ۔ بھارت کو امریکا کی جانب سے تجارتی مد میں کچھ رعایتیں دی گئیں تھیں جو اب امریکہ کی جانب ختم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ معروف صحافی نے مزید بتا یا ہے کہ امریکہ نے بھارت کیلئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دیئے ہیں ،بھارت کو دیا گیا 26 کروڑ امریکی ڈالر کا ٹرف ختم کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی سرکار کو تجارتی اور مالی معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…