وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18فروری کو طلب کرلیا،بارہ نکاتی ایجنڈا جاری

15  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)  وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس18فروری کو طلب کرلیا ہے  جس میں ترک صدر کے دورہ پاکستان میں معاہدوں سے متعلق کابینہ کواعتماد میں لیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس 18 فروری  کوہوگا، اجلاس کا  12 نکاتی ایجنڈا  جاری کردیا گیا ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر

غور ہو گا اور ترک صدر کے دورہ پاکستان میں معاہدوں سے متعلق کابینہ کواعتماد میں لیاجائیگا۔ذرائع کے مطابق کابینہ مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی اور پاکستان اسٹیل کے معاملے پربھی کابینہ کو بریف کیا جائیگا۔احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کوشامل کرنے پربریفنگ ، گیس کی قیمتوں اور بجلی کیبلوں کا معاملہ اور دالوں پر ٹیکس ریگولیڑی ڈیوٹی پر غور  ایجنڈیکاحصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق  بھارت سے ایک بارکیلئے کیڑے مارادویات کی درآمد کی اجازت ، بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ اورپاکستان نرسنگ کونسل کے ممبر کی تعیناتی کانوٹی فکیشن   ایجنڈے میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کہ کابینہ مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام پربھی غورکریگی۔‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…