رابی پیرزادہ کو مگرمچھ اور سانپ پالنے کے کیس سے بری کر دیا گیا

13  فروری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)سابق پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کو مگرمچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں بری کردیا گیا۔مقامی عدالت کے جج حارث صدیقی نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رابی پیرزادہ کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں،

وائلڈ لائف نے کارروائی پہلے شروع کی سرچ وارنٹ بعد میں لیے۔وائلڈ لائف کا یہ عمل قانون کی خلاف ورزی ہے، وائلڈ لائف نے ذاتی رنجش پر رابی پیرزادہ کو مقدمے میں ملوث کیا۔ استدعا ہے کہ عدالت مقدمے میں رابی پیرزادہ کو بری کرنے کا حکم دے۔وائلد لائف کا موقف تھا کہ رابی پیرزادہ نے غیرقانونی طور پر خطرناک جانور پال رکھے تھے۔مقامی عدالت کے جج حارث صدیقی نے وائلد لائف حکام اور درخواست گزار کے وکیل کے موقف سننے کے بعد رابی پیرزادہ کو مگرمچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں بری کردیا۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے سر خرو کیا، میں وائلڈ لائف کو ایک پیغام دوں گی وہ میر ے ساتھ آئیں میں بغیر کسی معاوضے کے لوگوں میں آگاہی کے لیے کام کرنے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف بہت اچھا کام کر رہا ہے، میرے ذہن میں بھی بہت اچھے آئیڈیاز ہیں اور ہم مل کر کام کر سکتے ہیں۔ شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ سکارف اوڑھ کر اور تسبیح پکڑ کر عدالت میں پیش ہوئیں۔ رابی پیرزادہ جب گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئیں تو انہوں نے سر پر سکارف اوڑھ رکھا تھا اور ہاتھ میں تسبیح پکڑ رکھی تھی اور تسبیح پر مسلسل ورد کرتی رہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…