حکومت نے 11000 قرض کس لئے لیا؟ شہباز شریف نے تشویشناک بات کر دی

12  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے معاشی خطرات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دانستہ معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ

معیشت کی تباہی سے پاکستان کی سالمیت اندر سے کھوکھلی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحت مند ہوتی، دوڑتی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سود کی شرح بڑھا کر کاروبار، روزگاراور بجلی گیس بڑھا کر عوام کا معاشی قتل عام کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ 11000 ارب قرض ملک کو معاشی بیڑیوں میں جکڑنے کے لئے لیاگیا، جس کا قوم کو فائدے کے بجائے نقصان ہوا۔ انہوں نے کہاکہ عوام تاجر اور سیاستدان معیشت بچانے کے لئے متحد اور تیار ہوجائیں،عوام اور ملک کا معاشی قتل مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت معیشت کی گاڑی کو اندھے ڈرائیور کی طرح ریورس میں چلارہی ہے،وزیراعظم ہاوس چوروں کی پناہ گاہ اور ملک کو عوام کی معاشی قتل گاہ میں بدل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آٹا اور چینی چور وزیراعظم کی سرپرستی میں محفوظ اور بے قصور تاجروں کو جیلوں میں بند کیاجارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…