ایک کروڑ 11 لاکھ پاکستانی حصول روزگار کیلئے بیرون ملک گئے، وزارت خارجہ تفصیلات سامنے لے آئی

10  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے آج تک کتنی افرادی قوت برآمد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق 1971 سے 2019 تک ایک کروڑ گیارہ لاکھ پاکستانی حصول روزگار کیلئے بیرون ملک گئے۔ پیر کو وزارت خارجہ نے بتایاکہ زیادہ افرادی قوت سعودی عرب بھجوائی گئی،انچاس سال کے دوران 54 لاکھ 69ہزار پاکستانیوں نے سعودی عرب کا رخ کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 38لاکھ 76ہزار ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق انچاس سال میں امریکہ جانے والوں کی تعداد 6ہزار 154 ہے،اسی عرصہ میں چین جانے والوں کی تعداد 5ہزار 926 ہے۔پٹرولیم ڈویژن نے تحریری جواب میں بتایاکہ ایس این جی پی ایل نے گیس کی زائد بلنگ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا،تھرڈ پارٹی آڈٹ کے لئے اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں۔ بتایاگیاکہ کمپنی کو آڈٹ کی مد میں 43 لاکھ 35 ہزار 902 روپے ادا کئے گئے،زائد بلوں اور متجاوز رقم واپسی کے اوگرا فیصلے کے خلاف کمپنی نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے،عدالت نے اوگرا کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…