وزیراعلی 16فروری تک بچہ بازیاب کروائیں یا پھر کیا کریں ؟ ہائیکورٹ کابچے کی بازیابی سے متعلق کیس میں عبوری تحریری حکم

7  فروری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے بچے کی بازیابی سے متعلق کیس میں عبوری تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب 16فروری تک بچہ بازیاب کروائیں یا خود عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دیں۔عدالت نے تین سالہ عبدالرافع کے باپ سے بازیابی کیلئے بچے کی والدہ یاسمین رشید کی درخواست پر تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ 16 فروری تک بچہ بازیاب نہ کروایا گیا

تو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار خود پیش ہو کر وضاحت دیں۔یاسمین رشید کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق عباسی نے وزیراعلی پنجاب کو طلب کرنے کا عبوری حکم نامہ جاری کیا۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ پولیس افسران نے عدالت میں بے بسی کا اظہار کیا اور بچے کی بازیابی کے لیے وقت کے تعین سے معذرت کرتے رہے۔ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ عدالت کے پاس وزیر اعلی پنجاب کو طلب کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔واضح رہے کہ تین سالہ عبدالرافع کی والدہ نے تھانہ کوٹ لکھپت میں بچے کے اغوا ء کا مقدمہ بھی درج کروا رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…