پیٹرول، ڈیزل ، ہائبرڈ گاڑیوں پر 2035 تک پابندی کا اعلان

5  فروری‬‮  2020

گلاسکو (این این آئی)برطانیہ نے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے 2035 کے بعد پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس پالیسی کا اعلان اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی ماحولیاتی مسائل سے متعلق کانفرنس کے دوران کیا۔

بورس جانسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2020 ماحولیات کے حوالے سے عملی اقدام اٹھانے کے لیے اہم اور بنیادی سال ہے۔تقریب سے قبل اپنے ایک بیان میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت پر پابندی 2035 سے قبل بھی لگائی جاسکتی ہے۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2050 تک کاربن فری ملک کا ہدف ہمارے لیے انتہائی اہم ہے اور یہ زمین کے تحفظ کے حوالے سے ہماری ذمہ داری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کانفرنس  ناصرف برطانیہ بلکہ ساری دنیا کے ممالک کے لیے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ کے لیے ایک شاندار موقع ہے۔ہماری اس سے بڑی کوئی ذمہ داری نہیں کہ ہم اپنی دنیا کو بچائیں، اس مشن میں اپنا حصہ ڈالنا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…