اگلے 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگی بتا دیا

5  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود ہونے کے ساتھ شدید سرد بھی رہے گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںمطلع صاف رہا

اور سردی کی شدت میں بھی قدرے کمی ریکارڈ کی گئی،صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 16 تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، گجرات، فیصل آباد اوراوکاڑہ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑ سکتی ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہے گا۔ خیبرپختونخوا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ چترال، دیر اورمالم جبہ میں شدید سردی پڑیگی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر، کراچی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، لاہور، ملتان، بہاولپور اورڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کوئٹہ میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔‎

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…