ملائیشیا جا کر بھی بدقسمت عمران صاحب نے نواز شریف کا صحت اور یوتھ پروگرام پر اپنے نام کی تختی لگائی،60 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دینے کا  جھوٹ بولتے ہوئے کچھ تو شرم کرلیتے؟ ن لیگ  برس پڑی

4  فروری‬‮  2020

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملائیشیا جا کر بھی بدقسمت عمران صاحب نے نواز شریف کا صحت اور یوتھ پروگرام پر اپنے نام کی تختی لگائی ،عمران صاحب سچ بولنا تھا کہ سولہ ماہ میں ملک کو غریب ، مہنگا ترین اور مقروض ترین کر کے لنگر کھول دئیے ہیں،عمران صاحب بتاتے کہ سولہ ماہ میں ساٹھ لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ نہیں دئیے بلکہ

کڑوڑوں خاندانوں کا کاروبار، روزگار اور روٹی چھینی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے کوالالمپور میں خطاب پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب بتانے کہ آپ نے ملک میں اپنے آپ کو ، اپنے امیر دوستوں کو اور اپنی حکومت کو قانون سے بالاتر رکھا ہوا ہے۔عمران صاحب سچ بولنا تھا آپ نے سولہ ماہ میں کرپشن کا دس سال کا تاریخی ریکارڈ قائم کردیا ہے،سولہ ماہ میں عوام سے اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، یو ٹرن لئے اور صرف جھوٹ بولے، آٹے اور چینی میں دوستوں کو مال کمانے کا موقع دیا۔ملائیشیاکے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو بی آرٹی پشاور کے تاریخی منصوبے کی تفصیل بھجوائیں گے ۔ملائیشیاکے عوام کو فارن فنڈنگ کیس میں اربوں کھربوں کی عمران صاحب کی چوریوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔صحت عوام جانتی ہے کہ صحت کارڈ اور یوتھ پروگرام پاکستان کی عوام کو نوازشریف کا تحفہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ قائداعظم جیسے نہیں بلکہ جھوٹ کے قائد ہیں ۔عمران صاحب قائداعظم نے زندگی میں کبھی یوٹرن نہیں لیا، آپ تو یوٹرن کا عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں ۔60 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دینے کا جھوٹ بولتے ہوئے کچھ تو شرم کرلیتے؟ ،عمران صاحب آپ کے جھوٹوں نے ملک سے برکت ختم کردی ہے۔قائد اعظم کے ویژن پر آپ چلتے تو ملک آج یوں غریب، کمزور اور مہنگا ترین نہ ہوتا ،قائداعظم کے ویژن پر آپ چلتے تو عوام کی روٹی، کاروبار اور روزگار یوں بند نہ ہوتا ،قائداعظم کے وژن پر آپ چلتے تو اظہار رائے، جمہوریت، سیاسی مخالفین اور پارلیمان کا یوں گلا نہ گھونٹتے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…