عمران خان صاحب خود اعتمادی کی زیادتی بہت خطرناک ثابت ہوتی ہے، اگر تحریک انصاف باقی دو پارٹیوں کی ڈگر پر چلی تو کیا ہو گا ؟ وزیراعظم کے قریبی ساتھی حسن نثار نے کپتان کو خبردار کر دیا

3  فروری‬‮  2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران کو کہونگا خود اعتمادی کی زیادتی بہت خطرناک ثابت ہوتی ہے، ٹڈی دل سے اتنا خطرہ نہیں جتنا انسان نما ٹڈیوں سے ہے، آئی جی کلیم امام پیپلز پارٹی کو ہضم نہیں ہو سکتا کیوں کہ اس سے غلط کام نہیں لیا جا سکتا پنجاب میں بہت کم عرصہ رہے یہاں کے لوگ آج بھی اُن کا عزت سے ذکر کرتے ہیں ۔ لو اور دو کی سیاست کو بہتر نہیں سمجھتا لو اور دو وہیں ہوتا ہے جہاں انہوں نے

آپس میں مل کر کھانا ہو، پہلے دو پارٹیاں اس برائی میں ملوث تھیں اگر تحریک انصاف بھی اس ڈگر پر چل پڑی تو پھر تین ہوجائیں گی۔ان کے ساتھ کیا لینا دینا انہوں نے سندھ پورا اجاڑ دیا۔سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے جیو نیوز کے پروگرام میں چوہدری نثار کے عمران خان کو ناکام قرار دینے پر کہا کہ چوہدری نثار نے بیان دینے میں جلدی کردی ہے کسی بھی فیصلہ پرپہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ پانچ سال پورے ہوجائیں لیکن عمران خان کو بھی کہوں گا خود اعتمادی اچھی چیز ہے لیکن اگر ا سکی زیادتی ہوجائے تو بہت خطرناک ثابت ہوتی ہے ٹڈی دل سے اتنا خطرہ نہیں جتنا اُن انسان نما ٹڈی دلوں سے ہے جو پاکستان کو نقصان پہنچا چکے ہیں اور پہنچا رہے ہیں شہباز شریف نے ڈیوڈ روز پر مقدمہ کر دیا ہے اس حوالے سے کہا کہ شہزاد اکبر کو چاہیے اس معاملے کو دیکھیں اُس میں پارٹی بنیں شہباز شریف بہت ہوشیار ہیں۔مصطفی کمال نے کہا ہے سندھی ہمارے لئے انصار کا درجہ رکھتے ہیں یہ بہت خوبصورت بات ہے اس طرح کی باتوں سے قومیں اوپر اٹھتی ہیں اور مصطفی کمال کا لاڑکانہ کا جلسہ پیپلز پارٹی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔پاکستان نے اگر گلگت، بلتستان ، کشمیر کو ضم کر لیا تو پھر تو ایک ہی پلڑے میں آجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…