مولانا فضل الرحمان کیسے کہہ سکتے ہیں کہ قبائلی اضلاع میں لوگ دربدر ہیں؟مولانا سے بڑے سوال پوچھ لئے گئے

2  فروری‬‮  2020

پشاور(این این آئی)ترجمان خیبرپختونخوا حکومت اجمل وزیر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کیسے کہہ سکتے ہیں کہ قبائلی اضلاع میں لوگ دربدر ہیں؟،قبائلی اضلاع میں پہلی بار عوام کو ان کے حقوق دیئے جارہے ہیں۔ترجمان خیبرپختونخوا حکومت اجمل وزیرکا مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ

مولانا فضل الرحمان کیسے کہہ سکتے ہیں کہ قبائلی اضلاع میں لوگ دربدر ہیں؟، قبائلی اضلاع میں پہلی بار عوام کو ان کے حقوق دیئے جارہے ہیں، پہلی دفعہ قبائلیوں کو انصاف کیلئے عدالتوں تک رسائی ملی ہے، جنگل کا قانون ختم کرکے آئین کے مطابق عدالتوں کا دائرہ اختیار بڑھایاگیاہے،اجمل وزیر کامزید کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات منعقد کئے گئے، قبائلیوں کوشورش کے دوران پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے اربوں روپے جاری کئے گئے ہیں، نقصانات کے ازالے کیلئے مزید پیسے بھی جاری کئے جارہے ہیں ،29ہزار خاصہ دار اور لیویز کو پولیس میں ضم کرکے نئی تاریخ رقم کی گئی ہے،و زیراعلیٰ نے پانچ سال کا کام سولہ مہینے میں کردکھایا ہے،اجمل وزیر کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق احساس پروگرام شروع کیا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار سوفیصد قبائلیوں کو صحت کی مفت سہولیات دے رہے ہیں، ہرشخص اب سات لاکھ بیس ہزار روپے تک مفت طبی سہولیات حاصل کرسکتا ہے، بیروزگارقبائلی نوجوانوں کیلئے بلاسود قرضے فراہم کرنا صوبائی حکومت کا کارنامہ ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا تمام تر فوکس قبائلی اضلاع کی تعمیر وترقی پر ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…