تحریک انصاف کو ’’تحریک مہنگائی و تحریک بحران ‘‘ کا نام دے دیا گیا وہ بھی کس کی طرف سے؟ٹائیگرز جل بھن گئے

2  فروری‬‮  2020

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو ’’تحریک مہنگائی و تحریک بحران ‘‘ کا نام دے دیا۔عظمیٰ بخاری نے کہاشبرزیدی کے بعد مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی لمبی چھٹی پر جانے کی تیار کررہے ہیں۔بجٹ کے بعد عمران خان کے ساتھ صرف مراد سعید،زرتاج گل اور پرویز خٹک ہی رہے جائیں گے۔فواد چوہدری،

فردوس عاشق اور شیخ رشید جلد عمران خان ساتھ چھوڑنے والے ہیں۔2018کے الیکشن سے قبل جس طرح ٹرک بھر بھر کے پی ٹی آئی میں لوگ شامل کیے گئے۔بجٹ کے بعد یہی ٹرک دوبارہ فصلی بٹیروں کا سامان اٹھانے آئیں گے۔جنوبی پنجاب محاذ کا نعرہ لگانے والے آج جنوبی پنجاب صوبے کو بھول گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاجنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ کرنے والے چینی بحران پیداکرکے اگلے الیکشن کا پیسہ اکٹھاکررہے ہیں۔عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو صرف اعلانات تک محدود رکھا ہے۔عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے ہردورے پر اپنے لیڈر کی طرح جھوٹے وعدے کرکے آجاتے ہیں۔جنوبی پنجاب کی بچیوں کا وظیفہ بندکرنے والا شخص ان کا خیرخواہ کیسے ہو سکتا ہے۔شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کی سکول جانے والی بچیوں کا ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا۔عثمان بزدار نے جاری شدہ ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی بجائے پہلا ان بچیوں کا وظیفہ بند کرنا اپنا فرض سمجھا۔جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ عثمان بزدار نے جو سلوک رواں رکھا آئندہ الیکشن میں ایم پی اے بھی نہیں بن سکتے۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…