حلقے کی تمام مساجد کو گرانے کا اعلان سیکولر بھارت کے منہ پر طمانچہ قرار

30  جنوری‬‮  2020

لاہور( آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی کامیاب سفارتی کوششوں سے دنیا کو واضح کر دیا ہے کہ بھارت بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارت کے خلاف دیے گئے

اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم پر آواز آٹھا رہی ہے جبکہ پاکستان نے اپنی کامیاب سفارتی کوششوں سے دنیا کو واضح کر دیا ہے کہ بھارت بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے بھارت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث نریندر مودی کے 14 کارندوں کو ضمانت دے کر انصاف، آئین اور قانون کا بھی قتل کیا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت اقلیتوں بلخصوص مسلمانوں کے لیے جہنم بنتا جا رہا ہے اور معصوم لوگوں کے قاتلوں کی رہائی مودی کی انتہا پسندی اور ملی بھگت کا ثبوت ہے۔ بھارت میں بڑھتی ہوئی گھٹن اور انتہا پسندی پر مشہور اداکار نصیر الدین شاہ نے بھی کھل کر اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاشسٹ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ کا الیکشن کے بعد حلقے کی تمام مساجد کو گرانے کا اعلان سیکولر بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…