عدالت نے نیب کو ڈائریکٹر کے ایم سی کی گرفتاری سے روک دیا گیا، اچھا تو یہ ننھی سی جان یہاں رہ گئی ، حیران کن ریمارکس

29  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے بلدیہ عظمی کراچی کے ڈائریکٹر مسعود عالم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو(نیب) کو 26 فروری تک ان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالتِ عالیہ نے ڈی جی نیب سے اس معاملے پر رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی ڈائریکٹر مسعود عالم کے خلاف نیب انکوائری کے معاملے پر عبوری ضمانت کی

درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دورانِ سماعت ریمارکس دیئے کہ اچھا تو یہ ننھی سی جان یہاں رہ گئی ہے، کراچی سے پیسہ کما کر وہاں بھیجتے ہوں گے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مسعود عالم کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے، جس کی انکوائری کی منظوری کے لیے معاملہ ہیڈ کوارٹر ارسال کر دیا گیا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مسعود عالم بہت بڑے مافیا کے فرنٹ مین ہیں۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ مسعود عالم ملک سے باہر جا رہے تھے، امیگریشن حکام نے انہیں ایئر پورٹ پر روک لیا تھا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ یہ ملک سے باہر کیا کرنے جا رہے تھے؟،ملزم کے وکیل نے کہا کہ مسعود عالم کی فیملی 25 سال سے بیرونِ ملک مقیم ہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اچھا تو یہ ننھی سی جان یہاں رہ گئی ہے، کراچی سے پیسہ کما کر وہاں بھیجتے ہوں گے۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مسعود عالم نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں، وہاں دو تین سال میں جاتے ہیں، خدشہ ہے کہ نیب مسعود عالم کو گرفتار کر لے گا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کو ڈائریکٹر کے ایم سی کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب کو مسعود عالم کو 26 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے ڈی جی نیب سے مسعود عالم سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…