وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات،آئی جی پولیس کی تبدیلی بھی اہم فیصلہ کر لیا گیا

27  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی)وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات میں آئی جی پولیس کی تبدیلی پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران ایک روزہ دورے پر پیر کو کراچی پہنچے۔گورنر ہاؤس کراچی میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔وزیر اعلی نے صوبے میں امن و امان کی

صورت حال پر تفصیلی بات کی اور آئی جی کلیم امام سے متعلق سندھ کابینہ کے فیصلوں اور تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا، گورنر عمران اسماعیل نے بھی آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کے مطالبے کی حمایت کی۔ملاقات میں وزیر اعظم نے سندھ میں آئی جی پولیس تبدیل کرنے پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئی جی سندھ کے لیے زیرغور افسران میں کسی ایک کو تعینات کردیا جائے گا۔ وزیراعلی نے وزیراعظم کو کہا کہ وفاق کے پاس سندھ کے ترقیاتی اسکیمیں التوا میں ہیں۔وزیراعظم نے وزیراعلی کو یقین دلایا کہ سندھ کے تمام اسکولز ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سندھ کی جو اسکیمز التوا میں ہیں ان کو وفاقی وزیر اسد عمر کو کہ کر جلد منظور کروائیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کے ساتھ ٹڈی دل کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ وزیراعظم نے وزیراعلی کو ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کرے گی۔ وزیراعلی سندھ نے بڑھتے ہوئے پولیو کے کیس کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویشناک ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ جلد پولیو پر اجلاس کریں گے جس میں پولیو کے خاتمے کیلئے حکمت عملی تبدلی کی جائے گی۔وزیراعلی نے وزیراعظم سے چائنہ میں کورونا وائرس کے جانی نقصانات اور اس کی ممکنہ پاکستان میں اثرات پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں گے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ڈبلیو ایچ او کی رہنمائی کے حساب سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم سے گندم کے بحران پر بھی بات چیت کی۔۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ جلد آٹے کے بحران اور نئی فصل کی خریداری کیلئے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کرینگے۔وزیراعظم نے وزیراعلی کو یقین دلایا کہ سندھ کے تمام منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائیں گی۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ایئرپورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…