گرفتاریوں کے بجائے یہ کام کیا جائے،  منظور پشتین کی گرفتاری پر فیصل کریم کنڈی کا شدید ردعمل، فوری رہائی کا مطالبہ

27  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے جنرل سیکرٹری اور سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نتے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گزشتہ رات گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجائے گرفتاریوں کے قبائلی علاقوں کے نوجوانوں سے مذاکرات کئے جائیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گرفتاریوں سے

حالات مذید خراب ہوتے ہیں اور سیاسی مسائل کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی احمقانہ اور قابل مذمت اقدام ہے کہ ریاستی جبر کے ذریعے قبائلی نوجوانوں کی آواز کو اس وقت دبایا جا رہا ہے جبکہ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے،صرف ایک روز قبل وزیر دفاع پرویز خٹک نے قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کو ڈائیلاگ کی دعوت دی تھی  اور جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کوئی کیوں رکاوٹ بنے گا۔ اب وزیردفاع کو قوم کے سامنے اس کی وضاحت پیش کرنی چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں میں عوام کے تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کی جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کو واپس جا سکیں اور یہ کام پہلے کر لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ منظور پشتین کی گرفتاری کی سے یہ مطالبہ ختم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے کے پی میں ضم ہونے کے بعد آخر قبائلی علاقے اب تک کیوں نو گو ایریا بنے ہوئے ہیں اور وہاں پولیس کا کام دیگر ایجنسیاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس کو قبائلی علاقوں میں تعینات کیا جائے، تباہ شدہ گھر تعمیر کئے جائیں، تمام اسکول اور کالجوں کی تعمیر نو کی جائے اور قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے تمام لوگوں کو واپس آباد کیا جائے۔ فیصل کریم کنڈی نے یاد دلایا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سوات میں امن قائم کرنے کے بعد عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کو دوبارہ بسایا گیا تھا تو اب حکومت قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو دوبارہ ان کے گھروں میں آباد کیوں نہیں کر رہی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…