پاکستان اسٹیٹ آئل کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا، کراچی سے فضائی آپریشن معطل ہونے کا خدشہ، حکومت کو خبردار کر دیا گیا

26  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹیٹ آئل کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا، مختلف اداروں پر 335 ارب روپے واجب الادا ہیں، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز بھی واجبات کی ادائیگی میں مکمل ناکام ہوگیاہے، کراچی سے فضائی آپریشن معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ پی ایس او نے حکومت کو خبردار کر دیا،ادارے نے زرتلافی کے طور پر 28 ارب روپے بھی مانگ لیے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل کے انتظامی بورڈ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی پروازوں کو تیل کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو سکتی ہے کیونکہ کمپنی کو اس وقت سرمائے کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس کی بنیادی وجہ اس کے وہ واجبات ہیں جو توانائی کے شعبے سے وابستہ اداروں نے ادا کرنا ہیں۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کو مختلف اداروں اور کمپنیوں کی جانب سے 355 ارب روپے ادا کرنے ہیں اسی وجہ سے انتظامی بورڈ کے چیئرمین نے فنانس سیکرٹری کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ کمپنی کی جانب سے تیل کی فراہمی روکی جاسکتی ہے جس سے فضائی آپریشن معطل ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو سوئی سدرن گیس پائپ لائنز، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور حکومتی اداروں نے 15 دسمبر 2019 تک 335 ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے تھے۔ اتنے زیادہ واجبات ادا نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس او کے لیے یہ مشکل ہوتا جارہا ہے کہ وہ بلاتعطل تیل کی فراہمی کو جاری رکھ سکے اور خطرہ اس بات کا ہے کہ کہیں ادارہ مقامی طور پر اور غیر ملکی سطح پر ادائیگیاں کرنے سے قاصر نہ رہ جائے یعنی کہیں ڈیفالٹ نہ کر جائے اور اس کے نتیجے میں جہاں دیگر اداروں کو تیل کی فراہمی بند ہوگی وہیں مقامی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو بھی تیل کی فراہمی بند ہو سکتی ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے پی ایس او کو بین الاقوامی ادائیگیوں میں 28 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،

یعنی اضافی ادا کرنے پڑے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے تجویز دی تھی کہ 28 ارب روپے حکومت کی جانب سے پی ایس او کو زرتلافی کے طور پر اگر ادا کر دیئے جائیں تو ادارے کی مالی حالت میں کچھ بہتری آسکتی ہے۔ اس تجویز پر ای سی سی کے اجلاس نے رقم کی فراہمی آئندہ مالی سال میں رکھے جانے کی تجویز پیش کی اور پیٹرولیم سیکرٹری کو ہدایت بھی کی کہ وہ رواں مالی سال کے دوران پی ایس او کے واجبات کو ادا کرنے کے لیے ممکنہ حل اور راستے تلاش کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…