سب سے بڑے پن بجلی منصوبے بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ پر کام کا آغاز، انتہائی اہم منظوری بھی دے دی گئی

26  جنوری‬‮  2020

پشاور (این این آئی) خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں سب بڑے پن بجلی منصوبے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (300میگاواٹ) پرعملی کام کا آغازکرتے ہوئے منصوبے کیلئے ٹھیکہ داراورکنسلٹنٹ کی تقرری کاعمل شروع کردیا ہے جبکہ صوبے میں پیسکوکی طرزپراپنی ٹرانسمیشن اینڈڈسٹریبوشن کمپنی کے قیام کیلئے بھی کنسلٹنٹ کی تقرری کے لئے قواعدوضوابط مرتب کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

صوبے کے اپنے وسائل سے تعمیرکردہ4بجلی گھروں ملاکنڈتھری81میگاواٹ،پیہور18میگاواٹ،رانولیا17میگاواٹ اور2.6مچئی سے بجلی کی پیداوار کے لئےO&Mکی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیاگیاہے۔اس سلسلے میں پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکے41ویں اجلاس زیرصدارت چیئرمین بورڈ نثارمحمدخان میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی وبرقیات محمدزبیرخان،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اخترسعید ترک،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نصراللہ،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان،ڈاکٹرحسن ناصر،مصورشاہ،عبدالصدیق اورارباب خدادادکے علاوہ جنرل منیجرہائیڈل زاہد اخترصابری نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغازمیں چیئرمین اوردیگربورڈممبران نے نئے تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیااورکہاکہ ریٹائرمنٹ سے پہلے بطورسیکرٹری توانائی انکی ادارے کے لئے گرانقدرخدمات ہیں وہ ایک ایماندارو تجربہ کاربیوروکریٹ رہے ہیں اسلئے امید کی جاتی ہے کہ انکی تعیناتی کے بعد پیڈوکی کارکردگی بہترہوگی اورادارے میں زیرالتواء معاملات کوتیزی سے چلایا جائے گا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوپیڈونعیم خان نے بورڈکویقین دلایا کہ وہ ادارے کے بہترین مفادمیں تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ کرینگے اورتوقعات پر پورااتریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ جلدہی اپناپلان بھی پیش کریں گے۔اجلاس میں فنانس ایکسپرٹ انوارالحق اورٹرانسمیشن لائن ایکسپرٹ شاہد رضاکی تعیناتیوں کی بھی منظوری دی گئی۔

بورڈممبران نے پیڈومیں بھرتیوں کے عمل میں شفافیت لانے اورمیرٹ پر تقرریوں پرزوردیتے ہوئے باقاعدہ پالیسی مرتب کرنے کافیصلہ کیاہے۔ اجلاس میں پیڈوکے مختلف جاری منصوبوں پر کام کی رفتارکاجائزہ لیا گیااوربورڈکی آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ پرباقاعدگی سے سالانہ آڈٹ کرانے پر زوردیا گیا۔بورڈنے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کے ٹھیکہ دار اورخیبرپختونخواٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن کمپنی کے لئے کنسلٹنٹ کی تقرری بارے مالی وتیکنیکی پروپوزل کاجائزہ لینے کی منظوری بھی دی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…