2020ء الیکشن کا سال ہے، عوام انتخابات کی تیاری کریں، ن لیگ نے طبل جنگ بجا دیا

26  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 2020الیکشن کا سال عوام الیکشن کی تیاری کریں،قوم کو وزراء کی نہیں وزیراعظم کی تبدیلی چاہیے،جو وزیر اپنے حصے کا پیسہ کمالیتا ہے اس کو تبدیل کردیا جاتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت جعلی تبدیلی اور بے قابو مہنگائی کا زور چل رہا ہے۔حکومت کو عام آدمی کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔وزیراعظم دن رات اپنی تقریریں سن کرکے خوش ہو رہے ہیں اور عوام مہنگائی اور بے روزگاری پر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب نے مزید کہا اداروں میں اصلاحات کا نعرہ لگانے والے وزیراعظم آج اداروں کو سیاسی اثر رسوخ کے ذریعے سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کررہے ہیں۔پنجاب پولیس،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات سولہ ماہ بعد بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔حکومت میں پولیسی سازوں کو فقدان ہے۔بیوروکریسی حکومتی مداخلت سے تنگ آچکی ہے۔حکومتی وزراء اپنے نالائقی پر پردہ ڈالنے کیلئے بیوروکریسی کو موردالزام ٹھہرانے کا سلسلہ بند کریں۔دس سال شہبازشریف حکومت نے انہی بیوروکریٹس سے شاندار کام لیا ہے۔انہی بیوروکریٹس نے ملکی تاریخ کی ناقابل فراموش منصوبے مکمل کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…