بلاول بھٹو کا پروٹوکول، مریض ایمبولینس میں تڑپتا رہا، کوئی مدد نہ کر سکا، پولیس خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی، بے حسی کا افسوسناک واقعہ

23  جنوری‬‮  2020

خیرپور (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خیرپور آمد شہریوں کے لئے عذاب بن گئی،جنازہ اٹھانے اور مریض کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس میں مریض تڑپتا رہا اسے آگے جانے نہیں دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی حاجی نواب خان وسان کی

والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے خیرپور پہنچنے پر ان کا وی وی آئی پی پروٹول کا اہتما م کے ساتھ سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے جب کہ لقمان شہر اور خیرپور شہر کو آپس میں ملانے والا خاکی شاہ پل کو عام ٹریفک کے لئے بند کئے جانے کی وجہ سے شہریوں کے لئے عذاب بن گیاتھا خاکی شاہ پل سے جنازہ لیجانے والوں کا بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ورمریض کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے والی ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنس گئی مریض ایمبولینس میں تڑپتا رہا لیکن ڈیوٹی پر معمور ٹریفک پولیس و آپریشن پولیس والے بھی خاموش تماشائی بنے کھڑے دیکھتے رہے لیکن ایمبولینس کو آگے جانے کے لئے کوئی مدد نہیں کی تاہم شہریوں نے بڑی مشکل سے ایمبولینس میں لیٹے مریض کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور نواب وسان کے بنگلے سے خاکی شاہ پل کے اطراف کی دکانیں بھی سیکیورٹی کی وجہ سے انتظامیہ نے بند کرادی تھیں اور میونسپل کمیٹی انسداد انکروچمنٹ عملے نے علی الصبح سے ہی شہر آنے جانے والے ٹھیلے والوں کو شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی جس سے انہیں روزگار کرنے میں مشکلات درپیش رہی صفائی ستھرائی کا عملہ بھی الرٹ تھا،پولیس کی جانب سے بالائی عمارتوں پر شوٹر بھی تعینات کئے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…