10سال بعد ملک کا ٹرانسپیرنسی انڈیکس تنزلی کا شکار ہوا، ڈیڑھ سال میں ملک ہر حوالے سے پیچھے چلا گیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے عمران خان کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا

23  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سال بعد ملک کا ٹرانسپیرنسی انڈیکس تنرلی کا شکار ہواہے۔رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اس سال کرپشن میں اضافہ ہوا مہنگائی و بیروزگاری نے گز شتہ ایک سال میں غریب کی کمر توڑ دی۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے عمران خان کے دعوؤں کو بے نقاب کردیا ہے اور رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیڑھ سال میں ملک ہر حوالے سے پیچھے چلا گیا۔

انہوں نے کہاکہ قانون کی حکمرانی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بھی پاکستان مزید تنرلی کی طرف گیا ہے جبکہ ایک سال میں پاکستان جمہوری اقدار کے حوالے سے بھی پیچھے چلا گیا۔سعید غنی نے کہاکہ ملک میں گز شتہ ایک سال میں عدلیہ اور میڈیا پر بھی حملے بڑھ گئے، انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے بھی پاکستان کا درجہ گز شتہ ایک سال میں خراب ہوا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر آج ختنی قدغنیں ہیں پہلے کبھی دیکھنے کو نہ ملیں تھیں اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں بھی بڑھ گئیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…