ایئر مارشل ارشد ملک کوکام سے روکے جانے کے بعد پی آئی اے کے انتظامی معاملات کون چلائے گا؟بڑے فیصلے کر لئے گئے

23  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے انتظامی معاملات کو چلانے کے لیے پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 5 رکنی کمیٹی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات سونپ دیئے ہیں ،کمیٹی کا سربراہ چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز مظہر کو مقرر کیا گیا ہے ۔

پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم پی آئی اے ہیڈافس کراچی میں ہوا جس میں بورڈ ممبر طارق کرمانی نے بینکاک سے اور وفاقی سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری ایوی ایشن نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ایئر مارشل ارشد ملک کے خلاف پی آئی اے سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن(ساسا)کے جنرل سیکریٹری صفدر انجم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس عہدے کے لیے ائر مارشل ارشد ملک تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے اور ان کا کمرشل ایئر لائن سے متعلق کوئی تجربہ بھی نہیں ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایئر مارشل ارشد ملک نے 1982 میں بی ایس سی کیا اور اس کے بعد وار اسٹیڈیز سے متعلق تعلیم حاصل کی تاہم انہیں ایئر لائن انڈسٹری اور کمرشل فلائٹس سے متعلق سول ایوی ایشن قوانین سے کچھ آگاہی نہیں ہے۔ساسا کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے 31 دسمبر کو ایئر مارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا تھا جس کے خلاف ارشد ملک نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پی آئی اے کے انتظامی امور چلانے کے لیے سی ای او کے اختیارات پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدر آمد کے لیے پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں چیئرمین اعجاز مظہر کے علاوہ سیکرٹری ایوی ایشن نثار جامی، بورڈ کے ارکان نوید ملک، طارق کرمانی، عاطف باجوہ شامل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…