نجی سکولز میں فیسوں کا تعین ،ہائیکورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا

22  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد کے نجی سکولز میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسوں کے تعین کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے کی عدالت نے وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکرٹری سید عمیر جاوید کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ وزارت تعلیم بتائے کہ اب تک پیرا رولز کے حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے گئے کیا پیرا رولز بنانے کے

حوالے سے پراسس جاری ہے اس موقع پر پیرا نمائندہ نے عدالت کو بتایا کہ وزارت تعلیم سے ہدایات لیکر آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کروں گا جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا فیس ریگولیشن کے لیے پیرا اقدامات اٹھا سکتی ہے نجی سکولوں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیرا اقدامات اٹھا سکتی ہے لیکن اس حوالے سے کیس ابھی انٹرا کورٹ اپیل میں زیر التوا ہے اگر اس کیس میں وزارت تعلیم کو بلا لیں تو بہتر ہو گا بچوں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2016سے فیس والا معاملہ چلا ہے ان سکولز پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے اگر عدالت کہے تو ہم اس کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے تیار ہیں کوئی سکول دس فیصد کوئی بیس اور کوئی تیس فیصد فیس بڑھا رہا ہے جسٹس عامر فاروق نے ہدایت کی کہ سکولز کی ریگولیٹری اتھارٹی پیرا نہ سکولز نہ والدین کے پریشر میں آئے اگر رولز کا پراسس جاری ہے تو ٹھیک، وگرنا کیس کا میرٹ پر فیصلہ کریں گے ،عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری وزارت تعلیم کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…