حکومت کی ناقص پالیسیاں‘مہنگائی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی گئی ،گیس بحران نے چولہے بھی ٹھنڈے کر دئیے

22  جنوری‬‮  2020

پشاور(آن لائن)مسلم لیگ(ن)پشاورکے جنرل سیکرٹری ارباب خضر حیات خان نے کہا ہے کہ مہنگائی نے گزشتہ 7سال کا ریکارڈ توڑدیا ہے ‘ بیروزگاری نے عوام کی کمرتوڑ دی جبکہ گیس بحران نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں‘ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال میں بہتری کی دعویدار حکومت کے دور میں گزشتہ سال کی مقابلے میں اس سال بھی

مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے‘ انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر انتہائی خطرناک ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے آئے روز غریب لوگوں کی خودکشیوں کی اطلاعات آرہی ہیں ‘انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اب لوگوں کو انصاف کی فراہمی کی بجائے قبروں میں جاکر آرام اور سکون کرنے کی تلقین کررہے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ موجودہ حکومت کے پاس عوام کیساتھ دشمنی کے علاوہ کوء ایجنڈا نہیں پٹرول ،گیس ،آٹا،سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں پچھلی حکومت کی نسبت 300 گنااضافہ ہوچکاہے ‘ انہوں نے کہا ہے کہ انصاف اور مدینہ کی ریاست بنانے کا نعرہ لگانے والے ان حالات کا احاطہ کریں اور خود ہی فیصلہ کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…