اپوزیشن کے گھروں پر آٹے کی فری ڈیلیوری بھی شروع کر دی،حکومت نے گلہ دور کرنے کیلئےعظمی بخاری کے گھر آٹے کا پورا ٹرک بھجوا دیاکیا ،عوام بھی اس فری ڈیلیوری سروس کو انجوائے کر سکتے ہیں یا پھر۔۔۔ چکی مالکان نے بھی ہڑتال کر دی،یہ بحران ہے یا پھر مس مینجمنٹ؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

22  جنوری‬‮  2020

ہماری حکومت روز عوام کی خوشی کے لیے کوئی نہ کوئی کارنامہ سرانجام دے دیتی ہے‘ وفاقی حکومت نے پہلے لنگر پر دست شفقت رکھ دیا‘ پھر پناہ گاہیں بنائی گئیں اور اب حکومت نے اپوزیشن کے گھروں پر آٹے کی فری ڈیلیوری بھی شروع کر دی ‘ آپ دیکھیے حکومت کتنی اچھی ہےلیکن لوگاس کے باوجود اعتراض کرتے ہیں ‘ عظمیٰ بخاری پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن ہیں‘

یہ اکثر ٹیلی ویژن شوز میں کہتی تھیں لاہور کے عوام کو آٹا نہیں مل رہا‘ حکومت نے آج گلہ دور کرنے کے لیےان کے گھر آٹے کا پورا ٹرک بھجوا دیا‘ محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے آٹے کے تھیلےان کے گیٹ کے سامنے اتار دیے مجھے محسوس ہوتا ہے اپوزیشن بلا وجہ اعتراض کر رہی ہے‘ حکومت کے پاس وافر مقدار میں آٹا (موجود) ہے‘ اتنی وافر مقدار میں کہ یہ تنقید کرنے والوں کے گھر آٹے کا پورا ٹرک بھجوا دیتی ہے لہٰذا عظمیٰ (بخاری) صاحبہ کی طرح جس جس کو آٹے کی ضرورت ہے وہ ٹی وی پر آواز (اٹھائے) اور حکومت (اس) کے گھر آٹے کا پورا ٹرک بھجوا دے گی‘ کیا عوام بھی اس فری ڈیلیوری سروس کو انجوائے کر سکتے ہیں یا پھر یہ سہولت صرف عظمیٰ (بخاری) صاحبہ کے لیے تھی‘ عوام کو یہ سوال حکومت سے ضرور پوچھنا چاہیے‘ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں (مونتاج) ملک میں آٹے کے بعد چینی اور دالوں کا کرائسس بھی پیدا ہو گیا‘ چینی کی قیمت میں نو روپے اضافہ ہوگیا جب کہ دکان داروں نے دالیں بیچنا بند کر دیں‘ چینی کی وجہ سے مٹھائی اور بیکری آئٹمز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں‘ لاہور میں چکی مالکان نے بھی ہڑتال کر دی جب کہ گنا اگانے والے کسان بھی رو رہے ہیں‘ یہ بحران ہے یا پھر مس مینجمنٹ‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…