لاہور پولیس بے آسرا خاتون کا سہارہ بن گئی ردی چننے والی بے آسرا خاتون کیلئے ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی جان کر داد دینے گے ، ویڈیو وائرل

22  جنوری‬‮  2020

لاہور (آن لائن) لاہور پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے بے آسرا خاتون کواولڈ ایج ہوم” عافیت “میں داخل کروادیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے سوشل میڈیا پر بے آسرا ردی چننے والی خاتون شہزادی غزالہ کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کرار حسین کو خاتون کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی۔وائرل ویڈیو میںاین جی او ”شعور” کی ڈاکٹر شاہدہ نعمانی نے

بے آسرا خاتون شہزادی غزالہ کی مدد کے لئے اداروں سے اپیل کی تھی۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں تعینات انسپکٹر غزالہ شریف نے ایس ایچ او ٹائون شپ ابرار حیدرشاہ کے ہمراہ بے آسرا خاتون کو ٹریس کرلیا۔شہزادی غزالہ نامی خاتون کو شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی فلاحی ادارہ پناہ دینے کو تیار نہ تھا ۔لاہور پولیس نے بے آسرا خاتون کی ذمہ داری اٹھائی اور انہیں اولڈ ایج ہوم ”عافیت ” میں داخل کروا دیا۔پچاس سالہ شہزادی غزالہ کا 20سالہ بیٹا جرائم پیشہ سرگرمیوں کی وجہ سے جیل میں ہے۔خاتون گلی محلوں میں ردی اکھٹی کر کے گزارہ کرتی اور مختلف جگہ عارضی رہائش اختیار کرتی تھی۔شہزادی غزالہ نے لاہور پولیس کوادارہ ”عافیت” میں داخلہ یقینی بنانے پر ڈھیروں دعائیںدیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…