لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کسی بڑے حادثے کا خدشہ ، بھارت کیا کر سکتا ہے؟ دنیا کے سامنے بھارت کے مکروہ عزائم بے نقاب ، مودی کو واضح پیغام جاری

22  جنوری‬‮  2020

ڈیووس (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ جس ڈگر پر چل رہا ہے وہ تباہ کن ہے،لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہے،پاکستان 60 کی دہائی میں ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت تھی،پاکستان وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں کرپشن کی وجہ سے پیچھے رہا۔عالمی اقتصادی فورم کے دوران بین الاقوامی میڈیا کونسل سے

خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران ہندتوا نظرئیے کے حامی ہیں اور اس کی وجہ سے اس ملک میں رہنے والی دیگر اقلیتوں، جیسے مسلمانوں اور عیسائیوں کو مسائل کا سامنا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت اس وقت جس راستے پر چل رہا ہے وہ اسے تباہی کی جانب لے جائے گا۔انہوںنے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیر کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔وزیراعظم نے خبردار کیا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ افغانستان کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا سمجھتا تھا کہ افغانستان کا مسئلہ طاقت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ طاقت کے استعمال کی مخالف کی اور اس وجہ سے مجھے طالبان کا حامی بھی کہا گیا۔پاکستانی معیشت کی کمزوری پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان 60 کی دہائی میں ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ کرپشن کی وجہ سے پیچھے رہا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…