چکیاں بھی بند،مالکان نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کردی ، آٹےکی مزید قلت کا خدشہ

22  جنوری‬‮  2020

لاہور(آن لائن)صوبائی دارالحکومت میں چکی مالکان کیخلاف انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے جس پر چکی اونرز ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کردی۔ہڑتال کے باعث صوبائی دارالحکومت کی چکیاں بند ہوگئیں اور آٹے کی مزید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔آٹاچکی اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمان نے بتایا کہ ہم غیر معینہ مدت کے لیے چکیاں بند کر رہے ہیں۔

چکی مالکان کو آٹا 60 روپے فی کلو فروخت کرنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے، انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہونے کے باوجود چھاپے مارے گئے اور تعاون کے باجود ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔عبدالرحمان نے کہا کہ ہمارے ارکان پر مقدمات درج کرکے انہیں ہراساں کیا گیا، پولیس ایف آئی آرز کی نقول فراہم نہیں کر رہی اور تھانے جانیوالے ہمارے ممبران کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال میں شریک ہونے کا اعلان کردیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…