پاکستان میں غذائی ضروریات کیلئے گندم کی سالانہ طلب کتنی ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

22  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں غذائی ضروریات کیلئے گندم کی سالانہ طلب 14.6 ملین میٹرک ٹن ہے جبکہ جانوروں/پرندوں وغیرہ کی فیڈ سمیت گندم کی مجموعی سالانہ طلب 25.8 ملین میٹرک ٹن ہے۔

اقتصادی جائزہ رپورٹ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چار سال کے دوران ملک میں گندم کی اوسط سالانہ پیداوار 25.4 ملین میٹرک ٹن رہی ہے جو غذا اور فیڈ وغیرہ کی قومی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم ای) کے رکن اداروں کی تعداد 1219 ہے جو یومیہ 2لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم پیسنے کی صلاحیت کے حامل ہیں جبکہ فلور ملز کے تیار کردہ آٹے کی یومیہ طلب 40 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ پاکستان میں گذشتہ چند سال کے دوران غذائی تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے گئے جس سے پاکستان گندم درآمد کرنے والے ممالک کی بجائے برآمد کرنے والا ملک بن گیا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ شعبہ کی پیداوار میں اضافہ کیساتھ ساتھ دیہی معیشت کی ترقی میں مدد حاصل کی جا سکے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…