حکومت نے دنیا کو 30روپے کلو گندم بیچ دی ، پاکستانی عوام کو 70 روپے کلو میں لینی پڑ گئی ، تہلکہ خیز انکشافات

20  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں اس وقت گندم اور آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے ، جس کی وجہ سے عام آدمی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، اس ساری صورتحال کا ذمہ دار حکومت کا ٹھہرایا جارہا ہے.ذرائع کے مطابق حکومت نے زائد گندم30روپے فی کلو کے حساب سے بیرون ممالک بیچنے کی اجازت دی ،ملک کے بیشتر شہروں میں اس وقت عوام 70روپے فی کلو کے حسا ب سے آٹا خریدنے پر مجبور ہے،کچھ سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ اس سارے کھیل میں  کچھ لوگوں نے اربوں روپے کمائے ۔

۔دوسری جانب مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آٹے کی قلت سے نمٹنے کے لئے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں پنجاب اور پاسکو کو اپنے ذخائر سے گندم فوری ریلیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پنجاب اور پاسکو کے گندم جاری کرنے سے آٹا کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ درآمد شدہ گندم کی پاکستان آمد 31مارچ تک مکمل ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم لے کرآنے والے بحری جہازوں کیلئے کیماڑی بندرگاہ پر جگہ مختص کروانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ روایتی طور تمام امور کو طے کرنے میں 15سے 20 دن لگتے ہیں تاہم آٹے کے جاری بحران کو دیکھتے ہوئے یہ تمام امور 48 گھنٹوں میں مکمل کیے جائیں گے۔ای سی سی اجلاس میں اس بات پر مشاورت ہوئی کہ یوکرائن سے گندم جلد پاکستان لائی جاسکتی ہے جبکہ آسٹریلیا اور امریکہ سے گندم آنے میں 50 دن سے زیادہ کا عرصہ درکار ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…