مہنگائی، گھریلو حالات، جھگڑوں سے تنگ عوام خودکشیوں پر مجبور، ایک اور خاتون نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

18  جنوری‬‮  2020

گوجرانوالہ(آن لائن) تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ میں 30سالہ خاتون نے مکان کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حسن ٹاؤن کی رہائشی 30سالہ خاتون صباء زوجہ جاوید نے اپنے رہائشی مکان کی دوسری منزل سے کود کر اپنی جان گنوابیٹھی بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ کی 10سال قبل شادی ہوئی تھی اور بعدازاں گھریلو جھگڑوں پر اْسے طلاق ہوگئی تھی اور اْس کے 3بچے ہیں جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتے تھے جبکہ اس

سلسلہ میں اہل علاقہ کے مطابق وہ یہاں کرایے پر رہتی تھی اور اْسکا ذہنی توازن ٹھیک نہیں رہتا تھا جبکہ ایس ایچ او لدھیوالہ وڑائچ نے بھی کہا کہ متوفیہ ذہنی طور پر ابنارمل تھی تاہم پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر ضروری قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، گھریلو حالات اور جھگڑوں سے تنگ افراد خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، ہرگزرتے دن کے ساتھ خود کشی کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…