حکومت کے گودام بھرے ہوئے ہیں مگر عام آدمی کو سپلائی نہیں دی جاتی،بلاول بھٹو نے عمران خان پر مخصوص دوستوں کو نوازنے کا الزام لگا دیا

18  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں گندم کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے گندم پیدا کرنے والے ملک کو گندم درآمد کرنے والا ملک بنا دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 40ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیج کر جان بوجھ کر آٹے کا بحران پیدا کر دیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے مخصوص دوستوں کو نوازنے کے لئے آٹے کا بحران پیدا کیا۔ حکومت کے گودام بھرے ہوئے ہیں مگر عام آدمی کو سپلائی نہیں دی جاتی۔ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت گندم کے بحران کی مکمل ذمے دار ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان کے صرف نوٹس لینے سے کام نہیں چلے گا سلیکٹڈ وزیراعظم بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ بلوچستان میں آٹے کے بحران نے سنگین مسائل پیدا کر دئیے ہیں جبکہ عمران خان دعوے کرنے سے باز نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کو آٹے کی سپلائی پانچ روز سے بند ہے اور صوبے کے عوام کو فائن آٹا نہ کھانے کے مشورے دے رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران حکومت کا اپنے گوداموں سے سندھ کو آٹے کی فراہمی روکنا بڑی ناانصافی ہے۔ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں عوام آٹے کے حصول کے لئے قطاروں میں کھڑے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک ہفتے میں دوسری بار آٹا مہنگا ہوا جو حکومت کی مکمل ناکامی ہے۔ گیس، بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے سے بنیادی ضروریات کی تمام اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔ ملک میں آج تاریخ کی مہنگی ترین قیمتوں پر آٹا فروخت ہو رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…