مری میں ”کوہسار یونیورسٹی“ کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی

18  جنوری‬‮  2020

راولپنڈی (آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملکہ کوہسار مری میں نئی ”کوہسار یونیورسٹی“ کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدروقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 صداقت علی عباسی اور اراکین صوبائی اسمبلی میجر (ر)لطاسب ستی اورراجہ صغیر احمد نے

وزیر اعظم عمران خان اوروزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے یونیورسٹی کے منصوبے پر کام (Process) تیز کرنے کی درخواست کی تھی جس پرگزشتہ روزعمل درآمد ہو گیا صوبائی کابینہ اس سمری کو پہلے ہی منظور کرچکی ہے دریں اثناصداقت عباسی نے کوہسار کے علاقے میں یونیورسٹی کی باقاعدہ منظوری پر وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوہسار یونیورسٹی کے قیام سے کوٹلی ستیاں، ہزارہ، گلیات اور کشمیر کی ملحقہ آبادیوں کے ہزاروں طلباو طالبات کو بہت فائدہ ہوگا اور اس علاقے سے نقل مکانی کی ایک اہم ترین وجہ ختم ہو جائیگی علاقے کے لوگوں کیلئے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہونگے یونیورسٹی میں سیاحت کے ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی درجہ اور اہمیت دی جائیگی تاکہ ملک کے دوسرے علاقوں سے طلبا بھی یہاں آکر تعلیم حاصل کر سکیں اور پنجاب کے سب سے بڑے سیاحتی مقام پر (Practical)عملی تجربہ بھی حاصل کرسکیں یونیورسٹی کے قیام کے بعد کوہسار یونیورسٹی کے کیمپس کوٹلی اورکہوٹہ/کلر کے علاقے میں بھی کھولنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی تاکہ کوہسار کا سارا علاقہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…