وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارسے ملاقات کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان کا چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ڈاکٹرکاظم نیازسے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم رابطہ

18  جنوری‬‮  2020

لاہور(پ ر )وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارسے ملاقات کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان کا چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ڈاکٹرکاظم نیازسے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم رابطہ، ویڈیو لنک میں‌ اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے خیبرپختونخواہ کو گندم کی ترسیل کے سلسلےمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی-

چیف سیکرٹری پنجاب نے اس سلسلے میں لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں- ویڈیو لنک میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخواہ حکومت، پنجاب حکومت کو ان ملزکی نشاندہی کرے جن سے KPK کو ترسیل کی جاتی ہے تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر گندم کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے. چیف سیکرٹریز کے درمیان یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دونوں صوبائی حکومتوں کے نمائندے دن میں‌دو دفعہ رابطہ کریں تاکہ اس سلسلے سے بہترنتائج حاصل کیے جاسکیں- چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ جونہی KPK سے ان فلورملزکا ڈیٹا موصول ہوگا جن سےKPK کو سپلائی کی جاتی ہے. انکو حکام سے شیئرکیا جائیگا تاکہ بارڈرزپر گندم کی ترسیل یقینی بنائی جاسکے. چیف سیکرٹری کے پی نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کراس بارڈرموومنٹ کے سلسلےمیں‌اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی . بارڈرز پر گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون کی فراہمی جاری رہے گی. صوبائی وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری، سیکرٹری فوڈ، ڈائریکٹرفوڈ اورفلورملزایسوسی ایشن کے نمائندوں کی شرکت، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ڈاکٹرکاظم نیازکی معاونت ان کے اعلیٰ افسران اور فلورملزایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…