15دن کے اندر اندر یہ کام کریں ۔۔۔!!! الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو مہلت دیدی

14  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کو گوشواروں میں تضاد پندرہ روز میں دور کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی الیکشن کمیشن کی بلاول بھٹو کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔بلاول بھٹو کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔بلاول بھٹو کےوکیل فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کے تحت

الیکشن کمیشن گوشواروں تضاد پر کاروائی نہیں کرسکتا۔ ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہاکہ اگر کوئی رکن اثاثہ جات چھپائے یا غلط بیانی کرے تو کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی بنتی ہے۔فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ الیکشن کمیشن تضاد پر صرف وضاحت مانگ سکتا ہے،اثاثہ جات میں تضاد کو کرپٹ پریکٹسز کا ساتھ جوڑنا درست نہیں۔الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے وکیل کو گوشواروں میں تضادپندرہ روز میں دور کرنے کی ہدایت کردی۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…