پاک فوج نے کوئٹہ دھماکے کی جگہ کنٹرول سنبھا ل لیا

10  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے کوئٹہ میں دھماکے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کے جوان دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس اور ایف سی کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔قبل ازیں کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں بم دھماکے کے بعد

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی کوئٹہ سے جانے اور آنے والے راستوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی جارہی ہے اور کوئٹہ میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کوہائی الرٹ کر دیا گیا۔کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن غوث آباد کی مسجد میں نماز مغرب کے بعد بم دھماکہ، ڈی ایس پی اور پیش امام سمیت 12افراد شہید جبکہ 21افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 5کی حالت نازک بتائی جاتی ہے دھماکے کے بعد مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی گئی واقعے کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی وزیرا علیٰ بلو چستان نے دھماکے کانوٹس لے لیا آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن غوث آبادمیں واقع ایک مسجد میں نماز مغرب کے فوراً بعد زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور پیش امام سمیت 12افراد شہید ہوگئے جبکہ21افراد فراد زخمی ہوئے جن میں عظمت اللہ،جمیل احمد،امان اللہ،حکمت اللہ،عبدالہادی،امام اللہ،اکبر خان،آدم حفیظ الرحمان،شمس اللہ،عبدالہادی،جنید،قدرت اللہ،ذاکرا للہ،عبداللہ،معاذ اللہ،غلام محمد،عزیز اللہ اور عبداللہ جان زخمی ہوگئے

جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیاگیا بم دھماکے کے بعد سول ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طور پرطلب کرلیا گیا واقعے کے بعد سیکورٹی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی

بم دھماکے سے قریبی عمارتوں اور مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے ترجمان سول ہسپتال کے مطابق بم دھماکے میں 12افراد شہید جبکہ 21زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا 7جنوری کو کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ میں بم دھماکے میں 2افراد شہید اور 18زخمی ہوگئے تھے واضح رہے کہ 7سال قبل 10جنوری 2013کو کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر بم دھماکوں کی

نتیجے میں 125افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔کوئٹہ میں تین دن کے دوران دو بم دھماکوں میں 14افراد جاں بحق جبکہ 50سے زائد زخمی ہوگئے۔کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر سیکورٹی فورسز کے قریب بم دھماکے میں دوافراد شہید اور 18زخمی ہوگئے تھے تین دن کے بعد

کوئٹہ کے علاقے غوث آباد سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجدمیں بم دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور پیش امام سمیت 12افراد شہید جبکہ 21سے زائد زخمی ہوگئے مسلسل بم دھماکوں کے بعد کوئٹہ کے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی امان اللہ کے نوجوان بیٹے بھی ایک ماہ قبل شہید ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…