’’ میاں نواز شریف ’’دو ‘‘ہیں، عمران خان پرانے لیڈروں کے بھی بزرگ ہیں‘‘ میاں نواز شریف اقتدار کی کرسی پر بیٹھتے ہی کس ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دیتے ہیں اور اپوزیشن میں بیٹھ کر کس کام کیلئے رضامند ہو جاتے ہیں ؟حیرت انگیز انکشاف

10  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار جاوید چوہدری اپنے کالم ’’قومی مفاد ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔پاکستان مسلم لیگ ن نے میاں نواز شریف کی رضامندی سے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا‘ اس ووٹ نے ثابت کر دیا میاں نواز شریف دو ہیں‘ برسر اقتدار میاں نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر میاں نواز شریف‘ میاں نواز شریف اقتدار کی کرسی پر بیٹھتے ہی آرمی چیف کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دیتے ہیں

اور اپوزیشن میں بیٹھے میاں نواز شریف ہمیشہ فوج کے ساتھ کمپرومائز کرتے ہیں‘ یہ جنرل پرویز مشرف کے ساتھ دس سال کا معاہدہ کر کے جدہ بھی چلے جاتے ہیں اور یہ بیماری کا بہانہ کر کے لندن میں بھی پناہ گزین ہو جاتے ہیں۔ترمیم نے ثابت کر دیا میاں نواز شریف نظریاتی لیڈر نہیں ہیں‘ یہ وقت کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور ان کے فیصلے ضمیر نہیں وقت کرتا ہے‘ ترمیم نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قلعی بھی کھول دی‘ یہ ثابت ہو گیا پارٹی سے بھٹو اور محترمہ دونوں کی روح نکل چکی ہے‘ یہ اب زرداری پارٹی ہے اور آپ اس سے کچھ بھی منوا لیں اور ترمیم نے یہ بھی ثابت کر دیا پاکستان نیا نہیں بلکہ یہ پرانے سے بھی پرانا ہو چکا ہے‘ عمران خان پرانے لیڈروں کے بھی بزرگ ہیں‘ وہ لوگ تو پھر بھی کسی نہ کسی جگہ اڑ جاتے تھے جب کہ نیا پاکستان ہر قسم کی معاونت کے لیے تیار بیٹھا ہے۔ترمیم نے ہونا ہی تھا اور یہ ہو بھی گئی لیکن چلیں شکر ہے نظریاتی سیاست کا کیڑا تو نکل گیا‘ اداروں کا استحکام اور سسٹم کی بقا کی بحث تو ختم ہو گئی‘ووٹ کو عزت دو کا بخار تو ختم ہو گیا اور قوم کو یہ تو معلوم ہو گیا ملک میں اگلے چند برسوں میں کیا ہوگا اور کیسے ہوگا چناں چہ دائیں یا بائیں نہ دیکھیں‘ سیدھا دیکھیں اور سر نیچے کر کے چپ چاپ زندگی گزاریں‘ ہمارے ملک میں نظریات‘ ووٹ اور عزت تینوں بے معنی ہیں‘ صرف قومی مفاد حقیقت ہے اور اس قومی مفاد پر ساری پارٹیاں ایک ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…