حریم شاہ کے ساتھ گورنر پنجاب کی تصاویر، چوہدری سرور کھل کر بول پڑے، مریم نواز کے متعلق بھی اہم بات کر دی

9  جنوری‬‮  2020

لاہور(نیوز ڈیسک) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ امر یکہ ایران کشیدگی اور کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے یہ خطے اور دنیا کیلئے تباہ کن ہے،پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، دہشتگردی اور انتہائی پسندی عراق حملے کے بعد بڑھی ہے،اپوزیشن جماعتوں نے آرمی ایکٹ تر میمی بل پر پار لیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے انشاء اللہ آئندہ بھی قومی اور عوامی ایشوز پر پار لیمنٹ متحد ہی نظر آئے گی،

لاہور سمیت پورے پنجاب میں بوائز سکاؤٹس موومنٹ کو یونیورسٹیز،کالجوں اور سکولوں میں لے کر جا رہے ہیں،پنجاب بھر میں 1122بوائز سکاؤٹس کی معاونت کر ے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گور نر ہاؤس لاہور میں کمشنر بر ائے پنجاب بوائز سکاؤٹس شہر یار سلطان اور صوبائی ایڈ منسٹر بوائز سکاؤٹس پنجاب اور وسیم باری کی پنجاب بوائز سکاؤٹس کی پنجاب بوائز سکاؤٹس الیکشن میں کامیابی کے بعد انکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔گور نر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے پنجاب بوائز سکاؤٹس الیکشن میں لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع سے پنجاب بوائز سکاؤٹس کے ضلعی عہدیداران شریک ہوئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر رہی ہیں اور سب نے ملک وقوم کے بہترین مفاد میں معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا ہے مجھے امید ہے کہ سب جماعتوں نے جس طرح اس معاملے میں سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے مستقبل میں بھی قومی اورعوامی ایشوز پر ایسا ہی رویہ اختیار کیا جائیگا اس سے جمہوریت اور پار لیمنٹ بھی مضبوط ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ مر یم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ عدالت اور وفاقی حکومت کے پاس ہے اور اس کے حوالے سے فیصلہ بھی ان دونوں نے ہی کر نا ہے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پوری دنیا کے سامنے یہ واضح کرچکے ہیں کہ امر یکہ ایران جنگ میں پاکستان کسی کا حصہ نہیں بنے گا

بلکہ ہماری پہلے دن سے یہ کوشش ہے کہ امر یکہ اور ایران کے در میان کشیدگی کو کم کیا جائے کیونکہ اگر دونوں ممالک میں جنگ ہوگی تو یہ خطے کیلئے انتہائی تباہ کن ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ جب عراق پر حملہ کیا گیا تودنیا کو یہ بتایا جاتا رہا ہے کہ صدر صدام حسین کے پاس ایٹمی بم ہے جو دنیا کو چند منٹوں میں تباہ کرسکتے ہیں مگر حملے کے بعد پوری دنیا نے دیکھا کہ وہاں سے کچھ نہیں نکلا مَیں سمجھتا ہوں کہ امر یکہ ایران کشیدگی کا معاملہ بھی سفارتکاری کے ذریعے حل ہونا چاہیے

کیونکہ دنیا دونوں ممالک میں جنگ کی کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتی سب کی پہلی تر جیح اَمن اور کشیدگی کا خاتمہ ہی ہوناچاہیے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کشمیر اور بھارتی مسلمانوں کے کیساتھ جو سلوک کر رہے ہیں وہ انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزی ہے جہاں تک کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونے کا تعلق ہے تو پاکستان آج بھی اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے انکو کسی فورم پر تنہا چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کشمیر ہر پاکستانی کے دل میں ہے اور کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیر یوں کا پوری دنیا میں مقدمہ لڑ یں گے جبکہ بوائز سکاؤٹس کے ضلعی صددور اور دیگرسے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہر ضلع کا ڈی سی یا سی ای او پنجاب بوائے سکاٹ کا ضلعی صدر ہو گامیرے لئے پنجاب میں بوائز سکاؤٹس کا چیف کے طور پر کام کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ انشا اللہ پنجاب بوائز سکاؤٹس کو پورے صوبے میں منظم کیا جائیگا تمام نوجوان بھرپور انداز میں اپنے رضاکارانہ کام سر انجام دیں گے۔ گورنر نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعدمہاجرین کی آبادکاری میں بھی سکاؤٹس نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اوربوائز سکا ؤٹس زلزلہ،سیلاب ہر قسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ہم نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی تربیت کر یں گے۔دوسری جانب لاہور میں میڈیا بات چیت کے دوران جب ان سے حریم شاہ کے ساتھ تصاویر پر سوال اٹھایا گیا کہ آپ کے ساتھ حریم شاہ کی تصاویر سامنے آئی ہیں کیا حریم شاہ نے بطور پارٹی ورکر آپ سے ملاقات کے دوران تصاویر کھنچوائی ہیں جس کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ دیکھیں بات یہ ہے کہ ایک دن میں تقریباً 200 سے 400 لوگ میرے ساتھ سیلفیاں لیتے ہیں۔چوہدری سرور نے کہا کہ حریم شاہ کے ساتھ میری جو تصاویر ہیں وہ گورنر ہاؤس کی نہیں ہیں، وہ کسی تقریب کی تصاویر ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی کے ساتھ تصویر کھنچوانا چاہتا ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ میڈیا کو اس پر اتنا بڑا مسئلہ بنانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…