امریکی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے کشیدہ صورتحال پر امریکہ نے پاکستان سے باقاعدہ مدد مانگ لی

4  جنوری‬‮  2020

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ پاکستان کا خطے میں ہمیشہ مثبت کر دار رہا ہے،نیب آرڈیننس پر میرے بھی تحفظات تھے، جو ریفرنس عدالت میں جا چکے ہیں،انکاٹرائل ہوگا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذہبی جماعتوں کیلئے دعا ہے کہ اللہ انہیں بھی راہ راست پر لائے۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکن حملے کے بعد امریکہ نے پاکستان سے باقاعدہ مدد مانگ لی، وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف سے کہا کہ ایران سے بات کریں، غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان کا خطے میں ہمیشہ سے مثبت کردار رہا ہے، انہوں نے کہاکہ امریکن وزیر خارجہ نے آرمی چیف کو فون کیا یہی کہا ہو گا تھوڑا ٹھنڈے ہو جائیں لیکن کسی کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے بات نہیں کی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا اس خطے میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے،دونوں ہمارے برادر اسلامی ملک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بل جب اسمبلی میں لایا جاتا ہے کہ ہر ممبر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی تجاویز سے سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھی اپوزیشن کے ارکان موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات طے ہو چکی ہے اس پر لمبی بات نہیں کی جائے گی، زیادہ تر باتیں پہلے پی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام قومی ایشوز پر حکومتیں اور اپوزیشن ایک پیج پر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب آرڈیننس پر میرے اپنے بھی تحفظات تھے مگر اس کی توسیع تو اپوزیشن بھی کرنا چاہ رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لگ نے پانچ پانچ سال گزارے مگر انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ معیشت دباؤکا شکار تھی،شفافیت کا پراسس جاری رہے گا جو ریفرنس عدالت میں جا چکے انکا ٹرائل ہو گا،اینٹی کرپشن ادارہ موجود ہے کام کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…