نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہو سکتی، مریم نواز بیرون ملک چلی جائیں گی، دسمبر 2019ء میں تمام نشانیاں کون سی والی ہیں؟ ماہر علم نجوم نے دھماکہ خیز پیش گوئیاں کر دیں

30  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)ملک کی مشہور ماہر علم نجوم سامعہ خان نے مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ دسمبر2019 میں تمام نشانیاں 2000 اور1991 والی ہیں۔1991 میں جب سورج گرہن لگا تو نوازشریف کی حکومت دو تہائی اکثریت کے باوجود ختم ہو گئی تھی۔سامعہ خان نے کہا کہ سن 2000 کی طرح آج بھی سات ستارے ایک ہی گھر میں ہیں۔ اس وقت نائن الیون ہوا تھا

جس سے پوری دنیا ایک جنگ کی حالت میں چلی گئی تھی۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کو داخلی خارجی خطرات رہیں گے۔ 2020 کے پہلے چھ ماہ ملک کیلئے انتہائی مشکل لگ رہے ہیں۔ عمران خان کو بہت محتاط رہنا پڑے گا کیوں کہ ایسے خطرات موجود ہیں کہ کہیں دلبرداشتہ ہوکر خود ہی سب کچھ تحلیل نہ کردیں۔سامعہ خان نے کہا کہ وزیراعظم کو اس وقت اپنی ساکھ بچانے کیلئے کوششیں کرنی پڑے گی۔نوازشریف کے متعلق انہوں نے کہاکہ ان کا دور ختم ہوسکتا ہے لیکن سیاست ختم نہیں ہو سکتی۔ماہرعلم نجوم نے کہا کہ مریم نواز  بھی جلد ملک سے باہر چلی جائیں گی اور 2020 کے آخری چھ مہینوں میں وہ اپنا آپ سیاست میں منوائیں گی۔سامعہ خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر کے متعلق کہا کہ ستاروں کی چالیں ماضی میں ان کے مخالف رہی ہیں اور 2020 کے پہلے تین ماہ ان کے کیلئے بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مئی2020 تک ملک کیلئے بہت مشکلات ہیں، جب تک نومبر2020 نہیں آئے گا حالات اونچ نیچ کا شکار رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…