احتساب آر ڈیننس کو آئین کے آرٹیکل 25کے خلاف قرار دے دیا گیا،کون سے سکینڈل کو روکنے کیلئے یہ آرڈیننس لایاگیا، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

28  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ احتساب آر ڈیننس آئین کے آرٹیکل 25کے خلاف ہے،مالم جبہ اور بی آرٹی اسکینڈل پر ہوا کا رخ روکنے کیلئے آر ڈیننس لایاگیا ہے،پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے، ایک بار عوام نے پھر ثابت کیا،موجودہ کابینہ پاکستان کی تاریخ کی بدتمیز ترین کابینہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی میڈیا کی شکر گزار ہے جس نے جلسے کی پذیرائی کی،

سندھ، کے پی بلوچستان اور پنجاب میں کارکنوں کے بھی شکر گزار ہیں۔ انہوکں نے کہاکہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے، ایک بار عوام نے پھر ثابت کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے دو اقدامات اٹھائے اور دوسرے پاکستان کی طرف جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کمپیوٹر کے ایک کلک سے آٹھ لاکھ خواتین کو بی آئی ایس پی سے نکال دیا گیا، ایک روزقبل کراچی میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کو مصیبت سے نکال دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کا اعتراف ہے کہ انہوں نے دوستوں کیلئے نیب آرڈیننس جاری کیا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ کیا کوئی عمرے پر جاتا ہے تو وہ غریب نہیں ہوسکتا،اس ملک کے جو لوگ فراڈ کرتے ہیں ان کے ڈیٹا کا تجزیہ کیوں نہیں کیا جاتا؟۔ انہوں نے کہاکہ احتساب آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 25 کے خلاف ہے،پہلے افواج اور عدلیہ اس آرڈیننس میں شامل نہیں تھے،اس سرکاری ملازم اور حکمرانوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مالم جبہ اور بی آر ٹی اسکینڈل پر ہوا کا رخ روکنے کے لئے آرڈیننس لایا گیا ہے،آصف زرداری کہتے تھے کہ نیب اور اکانومی ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پہلے علیمہ ایمنسٹی دی اس کے بعد دوستوں کو ایمنسٹی دی ہے۔عاجز دھامرا نے کہاکہ وفاقی بیورو کریسی نے کسی کو کہا تھا کہ ہم کام نہیں کررہے،سندھ کی بیورو کریسی کام نہیں کر پارہی،وفاقی بیورو کریسی اور تاجروں کو کسی اور سے ملاقات کے بعد رلیف دینے کے لئے آرڈیننس لایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سندھ کے درد کی وجہ سے نہیں صوبائی حکومت کو کمزور کرنے کے لئے کراچی جاتے ہیں۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ موجودہ کابینہ پاکستان کی تاریخ کی بدتمیز ترین کابینہ ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…